ساہیوال میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش

ساہیوال (نامہ نگار) سول سوسائٹی کے رہنما شیخ اعجاز احمد رضا نے ساہیوال ڈویژن میں ہونے والی حالیہ سنگین وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال ڈویژن میں سنگین اور خونی وارداتوں کی روک تھام کے لئے مناسب حکمت عملی اپنائی جائے۔ ساہیوال‘ پاکپتن اور اوکاڑہ میں موٹر سائیکل چھیننے‘ سیدھی گولیاں چلانے اور جان سے مار دینا ایک معمول بنتا جا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس ہنگامی اقدامات اٹھا کر جرائم پیشہ افراد‘ قاتلوں اور ڈکیتوں کو فوری گرفتار کرے۔