رائیونڈ: ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہونیوالی بچی سپردخاک‘ پولیس کارروائی سے گریزاں

رائے ونڈ (نامہ نگار) مقامی پرائیوئٹ ہسپتال کے مبینہ عطائی ڈاکٹر طاہر جاوید کی غفلت سے ہلاک ہونے والی ڈیڑھ سالہ مریم کو مقامی پولیس انصاف نہ فراہم کرسکی ۔پولیس نے لواحقین کو پوسٹ مارٹم کروانے اور محکمہ صحت کے ذریعے مقدمہ درج ہونے کا ڈراوا دیکر خاموش رہنے پر مجبور کردیا ۔جس کی وجہ سے مقدمہ درج نہ ہوسکا اور لواحقین روتے پیٹتے مری ہوئی بچی کو لاہور لے گئے جہاں اسے سپرد خاک کردیا گیا۔