ذیابیطس کا موثر علاج اور پرہیز نہ کیا جائے تو بیماری خطرناک صورت اختیار کر لیتی ہے: طبی ماہرین

لاہور(نیوزرپورٹر) ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عمار وحید سلیمانی و دیگرنے کہا  ہے کہ پانچ سال کے بعد ذیابیطس ـ( شوگر) کے مریضوں میں خون کی بڑی اورچھوٹی نالیوں کی پیچیدگیاں شروع ہو جاتی ہیں اگر وقت پر اس کا مو ئثر علاج اور پرہیز نہ کیا جائے تو بیماری خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔