دھرنوں‘ بجلی اورگیس بحران میں چاول کی برآمدات میں اضافہ چیلنج سے کم نہیں: رفیق سلیمان

کراچی (آن لائن ) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نومنتخب چیئرمین رفیق سلیما ن نے کہا ہے کہ ملک میں دھرنوں، بجلی ،گیس بحران اور امن وامان کی موجودہ صورتحال میں چاول کی برآمدات میں اضافہ چیلنج سے کم نہیں، چاول کے برآمدکنندگان کیلئے ویژن 2015 کا اعلان کرینگے جسکے لیے وزارت تجارت ،وزارت خزانہ اور وزارت زراعت کے ساتھ باہمی مشاورت کی جائیگی تاکہ چاول کی برآمدات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جاسکے یہ بات انہوں نے گزشتہ شب رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔