دنیا کے بہترین تحقیقی جرائد میں مسلمان محققین کے ناموں کا نہ ہونا افسوسناک ہے: مجاہد کامران

لاہور  ( اے پی پی )وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ دنیا کے بہترین تحقیقی جرائد میں مسلمان محققین کے ناموں کا تقریباََ نہ ہونا افسوسناک ہے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ اساتذہ اپنے مضمون میں مزید مہارت حاصل کرنے اور حاوی ہونے کے لئے مطالعے کی وسیع تعداد اپنائیں ۔ اساتذہ  اپنے مضمون سے مخلص رہیںاور اپنے ضمیر کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے اساتذہ معاشرے کو بہترین افرادی قوت مہیا کریں۔