حمزہ شہباز سے شہباز شریف سیکرٹریٹ کے کارکنوں کی ملاقات

لاہور (خبر نگار) ممبر قومی اسمبلی حمزہ  شہباز شریف سے کارکنان شہباز سیکرٹریٹ سردار نسیم‘ ملک محمود الحسن‘ حاجی اسلم بھٹی  ہتھوڑا اور امجد بٹ نے ملاقات کر کے کارکنوں کو حکومتی امور  میں ذمہ داریاں سونپنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے  کہا کہ  ہماری سیاست کا محور خدمت ہے۔ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ہم قریہ قریہ میاں نواز شریف کا پیغام پہنچائیں گے۔