جنرل ہسپتال میں پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لئے خصوصی کائونٹر قائم

لاہور (پ ر) عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران (6 تا 8 اکتوبر) جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں پولیو ویکسی نیشن  کے لئے خصوصی کائونٹر قائم کیا جائے گا جہاں پولیو سے بچائو کے قطرے اور بیرون ملک  جانے والے افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔  یہ سہولت صبح آٹھ بجے تا دوپہر تین بجے میسر ہوگی۔  پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ حکومت نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے  کا تہیہ کیا ہوا ہے۔