جامعہ نعیمیہ میں عیدالاضحیٰ پر350 گائے اور 12 اونٹ قربان کئے جائیں گے: علامہ راغب نعیمی

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی کہا ہے کہ رواں برس بھی جامعہ نعیمیہ میں عید الاضحی کے موقع پرسنت ابراھیمی کی ادائیگی کیلئے اجتماعی قربانی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس مربتہ عید کے موقع پر 350سے زائد گائے اور 12 اونٹ قربان کیے جائیں گے اب تک سینگڑوں افراد بکنک کرواچکے ہیں۔ اجتماعی قربانی میں شریک ہونے والوں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرینگے۔