ترقیاتی کام کرانے پر شیخ روحیل اصغر خرم روحیل سے اظہار تشکر

لاہور ( پ ر ) ارشد وکیل رہنما مسلم لیگ (ن) نے یاسر ماڈل سکول سراج پورہ ’’ ارشد وکیل‘‘ اور عبداللہ پارک شادی پورہ کی گلیوں میں سیوریج ، صاف پانی کی پائپ لائن ڈلوانے اور پی سی  پی خرم روحیل اصغر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ روحیل اصغر کے دور میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی اور خرم روحیل اصغر کی کوششوں سے آج ہمارا حلقہ لاہور کے ماڈل حلقوں میں شمار ہونے لگا ہے ۔