بکثرت گوشت کھانے سے بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہے: حکیم اعجاز فاروقی

 لاہور (نیوزرپورٹر  )پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی نے کہا ہے کہ عیدِ قرباں ایسا موقع ہوتا ہے جس میں تقریباً سب لوگ گوشت کھاتے ہیں بلکہ مشاہدہ کی بات ہے کہ اس موقع پر زیادہ گوشت کھا جاتے ہیں اور اس وجہ سے مختلف امراض کی شرح بھی بتدریج بڑھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا - پروفیسر حکیم محمد اعجاز فاروقی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تندرست شخص کو روزانہ 60گرام گوشت کھانا چاہیے۔ بکثرت گوشت کھانے سے اسہال ، معدے اور جگر کی بیماریاں، ہائی بلڈ پریشر اور نظام ِ انہضام کی بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ لہٰذا بلڈ پریشر ، ہیپاٹائٹس، معدہ ، جگر اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد زیادہ گوشت کھانے سے گریز کریں۔