بقر عید کی خوشیوں میں متاثرین سیلاب کو یاد رکھا جائے: عامر خان

لاہور (پ ر) یو سی اٹھاسٹھ قلعہ گجر سنگھ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئر مین عامر خان، طارق قریشی ممبر مشاورتی کمیٹی اور لیگی رہنما خلیق الرحمن اپل نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آج عید الاضحی کے موقع پر متاثرین  سیلاب، غریبوں، مساکین اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو فراموش نہ کیا جائے کیونکہ اسلام ہمیں اپنے مجبور اور لاچار بھائیوں کی خدمت اور احساس کا درس دیتا ہے لیگی رہنمائوں نے کہا کہ لیگی کارکن متاثرین سیلاب کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی باعزت بحالی کیلئے حکومتی کوششوں میں وزیر اظم اور وزیر اعلیٰ کے ساتھ ہیں۔