برسراقتدار پارٹیاں انتخابی وعدے بھول گئیں ’’مذہبی آزادی اور اقلیتوںکے حقوق‘‘ پر اجلاس

لاہور(لیڈی رپورٹر)  الیکشن میں سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور میں مذہبی اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی کے بلند و بانگ وعدے کئے مگر چاروں برسراقتدار آنے والی پارٹیاں اپنے انتخابی وعدے بھول گئیں۔ مقررین نے ان خیالات کا اظہار انسانی حقوق کی تنظیم سائوتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے زیر اہتمام مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر مشاورتی اجلاس سے خطاب میں کیا۔