اکتوبر 99ء میں ترقی کا سفر روکنے والے عناصر پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں: یونس قادری

لاہور(پ ر) جمعیت تحفظ پاکستان کے سیکرری اطلاعات و نشریات محمد یونس قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 اکتوبر  1999ء  کو جن قوتوں نے پاکستان کی ترقی  کو روکا وہی شکست خوردہ  عناصر آج پھر نواز  دشمنی میں پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔  عمران‘ قادری کی ڈوریاں کوئی اور ہلا رہا ہے اور  جاوید ہاشمی نے  لندن پلان کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں توڑ دی ہے۔