العجم بوائے اسکائوٹس ویلفیئر سوسائٹی برائے معذوراں کا خصوصی اجلاس

لاہور (پ ر) علمی ادبی ثقافتی اور قدیم  سماجی تنظیم العجم بوائے اسکائوٹس ویلفیئر سوسائٹی برائے معذوراں کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت نیشنل ٹریز پاکستان بوائے اسکائوٹس لیڈر مقصود چغتائی نے کی جبکہ دیگر شرکاء  میں صدر لاہور  ہائی کورٹ بار  جہانگیر  اے جھوجہ‘ سابق طالب علم رہنما محمد اقبال کمبوہ‘ سلیم احمد عالی‘ محمد جاوید‘ عبدالغفار بٹ‘ حسن اسلام  اور دیگر بارودی اسکائوٹس اور اسکائوٹ لیڈرز  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  اس موقع پر مقررین نے کہا  سکائوٹنگ کھیلوں اور دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ میں مدد دیتی ہے۔ العجم بوائے اسکائوٹ گروپ کے 19 اسکائوٹس  نے آل پنجاب  اور اسکائوٹس گھوڑا گلی مری میں شاندار کارکردگی کی بدولت  متعدد انعامات  حاصل کئے۔