استاد کی تعظیم و تکریم کے بغیر علم جیسے انمول خزانہ سے استفادہ ممکن نہیں: سمیعہ نواز

لاہور(لیڈی رپورٹر) ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات پنجاب سمیعہ نوازنے کہاہے کہ استاد ملک و ملت کا معمار ہوتا ہے، تکریم استاد زندہ قوموں کاشعارہے ۔ انہوں نے کہاکہ استاد ہی وہ ہستی ہے جو اپنے ذخیرہ علم کی بدولت طلبا کی شخصی، روحانی تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ انکی تخلیقی صلاحیتوںکوپروان چڑھاتی ہے۔استاد کی تعظیم وکریم کے بغیر علم جیسے ا نمول خزانہ سے مستفید ہونا ممکن نہیں، معاشرے کی ترقی کا راز استاد کی توقیر میں پنہاں ہے۔