پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے مفت تعلیم کے 10 ہزار ووچرز جاری کر دیئے

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن نے غریب بچوں کی مفت تعلیم کے لئے دس ہزار نئے ووچرز جاری کر دیئے ہیں۔ ووچر سکیم سے مستفید ہونے والے طلبا و طالبات کی کل تعداد ایک لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن راجہ انور نے ووچر سکیم کے تحت مفت تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اور ان کے والدین کے وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کہی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ انور نے کہا کہ تعلیم ہمارے معاشرے کی اصل پہچان ہے، تعلیم عام ہونے سے معاشرہ میں بنیادی سطح پر رواداری اور خوشحالی میں اضافہ ہوتا ہے لہٰذا صوبائی حکومت نے پنجاب ایجوکیشن فا¶نڈیشن کے ذریعے غریب طبقات میں تعلیم عام کرنے کو خصوصی اہمیت دی ہے تاکہ نظام تعلیم سے ہر بچے کو یکساں فائدہ پہنچے۔ طالب علموں کو لوڈشیڈنگ کی لعنت سے نجات دلانے کے لئے صوبائی بجٹ میں ایک ارب روپے سے انہیں مفت سولر لیمپ بھی فراہم کئے جائیں گے۔