وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری صحت کا راجن پور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، میڈیکل کیمپوں کا معائنہ

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبے کے جنوبی اضلاع میں سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے سیکرٹری صحت حسن اقبال راجن پورمیں ہیں۔ انہوں نے قطب پور، فاضل پور، حاجی پور روڈ، روجھان اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور محکمہ صحت کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لئے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر تنویر احمد بھی سیکرٹری صحت کے ہمراہ تھے۔