مسلمان قرآن سے زندگیاں جوڑ لیں مسائل حل ہو جائینگے: مولانا امجد خان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)قرآن پر عمل کر نے اس کے نفاذ سے ہی ہمارے گھریلو اور ملکی مسائل حل ہوں گے۔ قرآن ابدی نظام کا نام ہے۔ یہ باتیں جے یو آئی کے راہنماءاور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جا معہ مسجد رحمانیہ میں سالانہ محفل حسن قرا¿ت جامع مسجد تلوار والی نیو انارکلی میں تکمیل قرآن کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ تقریبات سے قاری انوار الحسن شاہ ،قاری حماد انوار نفیس، قاری عطاءالمنان،قاری محمد باسق، قاری وقار احمد چترالی، قاری عبدالصمد، قاری فاروق عباسی، قاری زبیر اکمل، قاری عبدالواجد، قاری اکمل الحسن، قاری وسیم اختر، حافظ ولی رحمانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن مجید پڑھنے اور اس پر عمل کرنے میں ہے۔ مسلمان جتنا قرآن سے دور ہوا ہے اتنے ہی مسائل کے پہاڑ کھڑے ہو گئے ہیں۔ قرآن مجید زندگی کے ہر مسئلے کا حل پیش کرتا ہے۔ قرآن سے دوری کی وجہ سے ہر جگہ مسائل مصائب بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ قرآن سے تعلق مضبوط کریں۔ روزانہ قر آن مجید کی تلاوت کو اپنا معمول بنا لیں ہر طرف رحمت آئے گی۔