مبارک راتوں میں ملک کی خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) جامعہ ترتیل القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد سعدیہ چوہان روڈ پر اجتماع سے خطاب میں مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ لیلة القدر اللہ تعالیٰ کا خصوصی انعام ہے جس میں ہمارے لئے گناہوں کی معافی کا بہترین موقع موجود ہے۔ ان مبارک راتوں میں ہمیں اللہ تبارک تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی کیلئے خصوصی درخواست کرنی چاہئے۔ دعا اور توبہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا خاص ذریعہ ہیں۔ ہمیں اپنے ملک کی ترقی خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعا¶ں کا اہتمام کرنا چاہئے۔ پاکستان 27 رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیا تھا اسلئے یہاں اسلامی نظام کا نفاذ حکمرانوں سمیت تمام مسلمانوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ اگر روز اول سے ہمارے ملک میں اسلام نافذ ہو جاتا تو موجودہ مسائل سرے سے پیدا ہی نہ ہوتے۔