صدقہ فطرادا کرنے سے روزے کا اجر بڑھ جاتا ہے: راغب حسین نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صدقہ فطر ادا کرنے سے روزے کا اجر بڑھ جاتا ہے اور غریبوں کی دعائیں ملتی ہیں۔ روزہ داروں کو چاہئے کہ وہ نماز عید سے پہلے صدقہ فطر ادا کر دیں تاکہ غریب لوگ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ یہ بات جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا راغب حسین نعیمی نے جامعہ نعیمیہ میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ روزہ داروں کو چاہئے پہلی فرصت میں اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اورغریبوں کی خوشی کے لئے فوری طور پر صدقہ فطر ادا کر دیں تاکہ صدقہ فطر کے اہل احباب کے بچے بھی صاحب ثروت احباب کے بچوں کی طرح عید کر سکیں۔