شہر قائد میں برشوں سے تباہی افسوسناک ‘ہم وطنوں کی مدد کیلئے سب کو آگے بڑھنا ہو گا: حاجی حنیف

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور کے سابق صدرحاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ شہرقائدؒ سمیت مختلف شہروں میں بارشوں سے ہونیوالی تباہی افسوسناک ہے۔ یہ پوائنٹ سکورنگ کاوقت نہیں، ہمیںاپنے متاثرہ بھائی بہنوں کیلئے سحری وافطاری کا اہتمام کرنا ہوگا۔ سیلاب اوربارشوں سے متاثر ہونیوالے ہم وطنوں کو تنہا اوربے یارومددگارنہیں چھوڑا جا سکتا ۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اورخادم پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایات پرمسلم لیگ (ن) کے کارکنان متاثرین کی بحالی وآبادکاری کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ہمیں مصیبت زدگان کی بحالی وآبادکاری کیلئے بھرپور مددکا درس دیتا ہے۔