سنی اتحاد کونسل نے سیلاب، بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل کے کارکنان اور عہدیداران نے سیلاب اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے کارکنان سیلاب میں گھرے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھانا پہنچانے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات کریں۔