سرکاری امیدوار ووٹروں کے ضمیر کی بولی لگا کر ضمیر خریدنا چاہتے ہیں: اشرف بھٹی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما نامزد امیدوار حلقہ این اے 129 محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرکاری امیدوار نے ووٹرز کے ضمیر کی بولی لگا دی مگر غریب بکاﺅ نہیں ہوتے۔ این اے 129 میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے کیلئے پیسہ تقسیم کیا جا رہا ہے، این اے 129 میں پری پول رگنگ کیخلاف عدلیہ فوری اور سخت ایکشن لے۔ پیسہ تقسیم کرنے کے باوجود میرے مدمقابل حکومت کی حامی خاتون امیدوار کو شکست ہو گی۔ پیپلز پارٹی کے حامی مزدور اور محنت کش سرفروش ہیں ضمیر فروش نہیں، جس غیرتمند انسان کو پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے محنت مشقت کی عادت ہو وہ کسی سے بھیک نہیں مانگتا۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف آبادیوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔