ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا: عدنان اصغر ہنجرا

لاہور (پ ر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عام آدمی کو زندگی کا مقصد سکھایا اور اس وطن کے غریب مزدور کسان اور پسے ہوئے طبقات کی رہنمائی کی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا جو بہت بڑا کارنامہ ہے۔