وزیر خیبر پی کے علی امین کی دو مقدمات میں ضمانت منظور، ڈیرہ جیل سے رہا

ڈےرہ اسماعےل خان (ایجنسیاں) وزیر مال خیبر پی کے سردار علی امین خان گنڈا پور مقامی عدالت سے بلدیاتی انتخابات کے دوران درج دو مقدمات میں ضمانت منظور ہونے کے بعد سنٹرل جےل ڈےرہ سے رہا ہو گئے۔ سردار علی امین خان گنڈا پورکو پولیس کی سخت سکیورٹی میں دوسرے روز بھی جوڈےشل مجسٹریٹ فرسٹ خالد منصورکی عدالت میں لاےا گےا۔ جہاں عدالت نے بلدیاتی انتخابات کے دوران ان پر پولیس کی طرف سے درج کئے گئے دو مقدمات کی ضمانت نوے نوے ہزار فی نفر منظورکر لی۔ پی ٹی آئی کے سےنکڑوں کارکن انکو جلوس کی صورت میں انکی رہائشگاہ الامین ہاﺅس لائے۔ کارکنوں نے انکے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ علی امین نے کہاکہ ان پر پولیس کی طرف سے درج کئے گئے مقدمات بے بنےاد تھے۔ عدالت نے انکی ضمانت منظورکرکے انکی بے گناہی ثابت کر دی ہے۔

علی امین/ رہا