نوائے وقت سروس

شہدائے ختم نبوت کے چہلم میں شرکت کیلئے قافلہ آج روانہ ہو گا

حضرو (نمائندہ نوائے وقت)شہدائے ختم نبوت کے چہلم میں شرکت کے لئے جامعہ عربیہ مفتاح العلوم حضرو سے صاجزادہ محمد احسان الحق جامی کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ آج صبح 9بجے لیاقت باغ کے لئے روانہ ہوگا صاجزادہ محمد احسان الحق جامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیض آباد میں ختم نبوت کے لئے جن عاشقان رسول ؐ نے قربانیاںدی ہیں ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
حفظ قرآن کے موقع پر ایک تقریب
حضرو (نمائندہ نوائے وقت)جامعہ مسجد امام ابو حنیفہ شاڈھیر میں 2 حافظ محمد مبشر اور حافظ محمد عدنان کے حفظ قرآن کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد معززین علاقہ نے مولانا عابد اور حفظ قرآن کو مبارک باد دی جبکہ علاقے کی مشہور سماجی شخصیت فیضان عرف فیضی نے بھی حافظ مبشر اور حافظ عدنان کو حفظ قرآن مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
پیر صاحبزادہ ارشد محمود قریشی کی وطن واپسی
گوجرخان (نامہ نگار)پیر صاحبزادہ ارشد محمود قریشی آف گمٹی شریف (مندرہ) ایران عراق اور دیگر مقامات مقدسہ کی زیارت کے بعد آج بروز جمعرات پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں لاہور ایئرپورٹ پر ان کے والدین اور دوست احباب پرتپاک استقبال کریں گے پیر صاحبزادہ ارشد محمود قریشی نے گزشتہ روز مقام کربلا سے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران مقدس ہستیوں کے مزاروں پر حاضری کے دوران امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے حوالہ سے دعائیں کیں۔
سا بق ہیڈ ما سٹر نو رالحق قر یشی کی رسمِ قُل
با ہتر (نا مہ نگار) علا قہ نلہ کی معر وف تعلیمی و مذہبی شخصیت نو رالحق قر یشی کی رسم قل ان کے آ با ئی گا ئو ں کر یما ں میں ادا کی گئی جس میں ملک ارشد اعوان،حا جی محمد خان چیئر مین یو سی قطبال ،عا مر خان ،ریا ض خان با لڑہ ،عمر حیا ت خان با لڑہ ،سجا د احمد خان فتح جنگ،سینئر صحا فی سلطان سکند ر خان ،سکند ر جنگ خان نیکا ،سید کشور حسین شا ہ ،قا ضی مشتا ق احمد ،سا بق چیئر مین ملک خا لد ایو ب ،مو لو ی شا ہد منصور ،قا ری با سط شکو ر ،قر یشی عبد الما لک اور عبد الغفار کے علاوہ پیر احمد فا روق با دشا ہ سجا دہ نشین دربار عا لیہ مو ڑہ شر یف نے خصو صی شر کت کی ۔
اظہار تعزیت
بیول (نامہ نگار) تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر و اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کی چچی اور معروف کالم نگار راجہ اظہر ایوب کیانی کے چچا راجہ سلطان کی وفات پر صدر پریس کلب بیول شفیق الرحمن وارثی،جنرل سیکرٹری مظہر چوہدری، جہانگیر افضل، چوہدری محمداخلاق،فراز خان،وقاص الرحمن وارثی،مبین ہاشمی،ایم ندیم رانا،شیخ عابد،شیخ شبیر،یاسین ہاشمی،طاہر وسیم نے تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر وجمیل کے لیے دعا کی۔
٭بیول (نامہ نگار) معروف کالم نگار راجہ اظہر ایوب کیانی کے چچا راجہ سلطان کی وفات پر تحریک انصاف تحصیل گوجرخان کے چیف آرگنائزر و اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمداسلم نے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب اورپسماندگان کے صبر وجمیل کے لیے دعاکی۔
٭بیول (نامہ نگار) پیپلزپارٹی تحصیل گوجرخان کے سینئر نائب صدر چوہدری محمود اور پیپلزپارٹی بیول کے صدر حافظ عمران منظور نے پیپلزپارٹی بیول کے جنرل سیکرٹری ملک طارق کے چچا حاجی پنوں خان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کاظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلنددرجات اورلواحقین کے صبروجمیل کے لیے دعاکی۔
محفل میلاد ؐ
جنڈ ( نامہ نگار) مسجد نور میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰؐ ملک آصف امیر خان آف جابہ کے زیر اہتمام پیر سید سیف اللہ شاہ خالد ایڈووکیٹ کی زیر صدارت پیرزادہ محمد حفیظ نقشبندی دریائی چیئرمین اے ایس ٹی جے کی زیر سرپرستی قاری سلطان احمد علوی کی زیر نگرانی گذشتہ روز منعقد ہوئی جس میں علامہ پیر سید اسد اللہ شاہ غالب چوراہی نے بحیثیت مہمان خصوصی نے خطاب۔ قاری محمد عبداللہ نقشبندی نے تلاوت قرآن کریم اور محمد راشد اعظم قاری مفتی محمد فاروق توحیدی سید محمد اجمل شاہ نقوی قاری محمد ریاض فاروقی محمد احسن علی قادری محمد میثم عباس مدنی محمد احتشام علی قادری نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی ہیں اس موقع پر ماسٹر محمد اسلم نقشبندی پیر زادہ محمد عمران حیدر شاہ دریائی قاری عبدالوحید اعوان صوفی تاج محمد توحیدی حاجی محمد صفدر زرگر عبد الرحمن علامہ محمد بشیر حسین قریشی مشتاق احمد بھٹی کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔
محمد اقبال انتقال کر گئے
مٹھیال (نامہ نگار) سردار جازو خان ، عدیل افسر خان کے بھائی محمد اقبال مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ جبکہ سینئر ٹیچر جہان داد جنہیں دل کا دورہ پڑا، انہیں بغرض علاج معالجہ کی خاطر ہارٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔ وہاں وہ رات کو انتقال کر گئے۔ ہر دو مرحرمین کو محتاطی قبرستان دومیل (اٹک) میں سینکڑوںافراد کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیاان کی نماز جنازہ ہر مکتبہ فکر عمائدین ،معززین علاقہ علمائے کرام، اساتذہ ، تجارت پیشہ افراد اور مختلف علاقوں سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
طارق حبیب انتقال کر گئے
ملہال مغلاں (نامہ نگار) میجر (ر) طارق حبیب آف تاسہ موہڑہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے مرحوم میجر (ر) قاسم حبیب کے بڑے بھائی راجہ حمید اعظم جاہ ایڈووکیٹ کے بہنوئی اور کرنل (ر) راجہ حبیب کے بیٹے تھے نمازہ جنازہ آج جمعرات ادا کی جائے گی ۔
فری میڈیکل کیمپ 6جنوری کو لگے گا
تلہ گنگ(نامہ نگار) جلدی امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ چھ جنوری بروز ہفتہ بالمقابل سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں لگایا جا رہا ہے ۔جس میں لاہور سروسز ہسپتال کے معروف اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اویس خان مریضوں کا مفت معائنہ کرینگے۔
حاجی منصف انتقال کر گئے
فتح جنگ +حسن ابدال (نامہ نگار) چیئر مین یونین کو نسل حاجی ملک رفاقت برہان کے چچا (سسر) حاجی منصف رضا الہی سے انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج جمعرات دن دس بجے برہان (ڈھوک عبداللہ ) میں ادا کی جائیگی مسلم لیگی رہنماء آصف علی ملک ایڈووکیٹ ،چیئر مین یونین کونسل جنگل حاجی اعظم پسوال ،چیئر مین یوسیزحاجی محمد خان حطار ،سید زاہد حسین شاہ باہتر ،عامرلیاقت خان جھنگ اور حسن ابدال پریس کلب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ محمد نعیم مغل نے حاجی ملک رفاقت برہان سے انکے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت کی ہے ۔
سلیم شہزاد کاسلنڈر دھماکے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے اظہارہمدردری
سنجوا ل کینٹ(نامہ نگار)ضلعی نائب صدر مسلم لیگ (ن) اٹک محمد سلیم شہزاد نے اسفند یار ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سلنڈر دھماکے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردری کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اس دکھ کی گھڑی میں اُن کے ساتھ ہیں موجودہ حکومت جاں بحق ہونے والے اور زخمی ہو نے والے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتی ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو صبر وجمیل عطا کر ے اور زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحت یاب کر ے ۔
مو لانا نو رالحق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
با ہتر (نامہ نگار) سا بق ہیڈ ما سٹر مو لانا نو رالحق قر یشی (مر حو م ) کی اہلیہ وفات پا گئیں ۔ علا قہ نلہ کی معر وف مذ ہبی و تعلیمی شخصیت مو لانا نو رالحق قر یشی کی وفات کے 14 روز بعد ہی اُن کی اہلیہ بھی انتقال کر گئیں ان کے آ با ئی گا ئوں کر یما ں میں ادا کی گئی نما ز جنا زہ میں مذ ہبی ،تعلیمی ،سیا سی و سما جی شخصیات نے کثیر تعد اد میں شر کت کی ۔
سالانہ عرس کی تقریب کل ہو گی
کلرسیداں(نامہ نگار)خطہ پوٹھوہارکے عظیم صوفی بزرگ حضرت مولاناعبدالرحمن ؒ کے سالانہ عرس کی تقریب کل بروزجمعہ صبح 10تانماز ظہر آستانہ مجددیہ بگھارشریف ہوگئی ، جس میں ملک بھرسے ممتازعلماء کرام شریک ہوں گے۔ اختتامی خطاب ممتازعلمی وروحانی شخصیت پروفیسرڈاکٹرساجدالرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ بگھارشریف کریں گے۔
چوآخالصہ میں نیشنل بینک
کی برانچ کھولنے کا فیصلہ
کلرسیداں(نامہ نگار)عوام کے دیرینہ مطالبہ پر نیشنل بینک کی انتظامیہ نے چوآخالصہ میں نیشنل بینک کی برانچ کھولنے کااصولی فیصلہ کیاہے اور یہاں پہلے بینک منیجرکے طورپر محمدعارف کوتعینات کیاگیاہے، محمدعارف قبل ازیں کلرسیداں نیشنل بینک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اسی لئے انھیں نئی برانچ میں ترقی دے کرذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ادھرچوآخالصہ اور گردونواح میں نیشنل بینک کی برانچ کھلنے پر اظہار مسرت کیاجارہاہے۔
مسعود الحق کی رسم قل آج ہوگی
واہ کینٹ (نامہ نگار) سعود الحق کی رسم قل آج ادا کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن لالہ رخ کے کارکن انعام الحق کے بڑے بھائی سعود الحق گزشتہ روز انتقال کرگئے جنکی رسم قل آج مورخہ 4 دسمبر بروز جمعرات بعداز نماز ظہر ان کی رہائش گاہ D695 لالہ رخ میں ادا کی جائے گی۔ دعا عصرکی نماز سے قبل کی جائے گی۔
تاج محمد عباسی کا چہلم 6 جنوری کو ہوگا
مری ( نیوز ڈیسک) یونین کونسل پھگواڑی تحصیل مری کے سابق کونسلر ظہور احمد عباسی‘شکور احمد عباسی‘ غفور احمد عباسی کے بڑے بھائی اور دولت عباسی‘عدالت عباسی‘ راشد عباسی‘ ماجد عباسی کے والد بزرگوار تاج احمد عباسی جو گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے کی دعائے جہلم 6 جنوری بروز ہفتہ دن ایک بجے آبائی گاؤں دہلہ (لالاں نی اکھوڑی) میں ادا کی جائے گی۔