حکومت بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری سے باز رہے،شفیق الرحمن

چکوال( نامہ نگار) واپڈا کمپلیکس چکوال میںپاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین کے زیراہتمام3جنوری کو یوم مطالبات منایاگیا۔ تقریب کی صدارت پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین چکوال سرکل کے زونل چئیرمین شفیق الرحمن نے کی۔ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے شفیق الرحمن نے کہاکہ حکومت قومی مفادعامہ کے ادارے بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری سے باز رہے اور مزدوروں اور محنت کشوں کے بال بچوں کا پیٹ نہ کاٹے اور ان کے مستقبل کو تاریک نہ کرے ۔تقریب میں یونین عہدیداروں اورورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔