ملکی ترقی میں میاں نوازشریف نے ہمیشہ نمایاں کردار دا کیا

گوجرخان (نامہ نگار)ملکی ترقی میں میاں نوازشریف نے ہمیشہ نمایاں کردار دا کیا میاں محمد نوازشریف کی جراتمندانہ پالیسیوں سے ملک وقوم کے وقار میں اضافہ ہواجو منصوبے دیے اس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ان کے ویژن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالا ت کااظہار سینئر مسلم لیگی سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے انہوں نے عوام کو بھرپور ریلیف دیا عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جو بھی ترقی اور خوشحالی آئی وہ سب میاں محمدنوازشریف کے دور اقتدار میں ممکن ہوئی لیکن کچھ عناصر کو ترقی کا یہ سفر ہضم نہ ہو سکا انہوں نے سازشوں کو پروان چڑھایا لیکن باشعور عوام اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ میاں محمد نوازشریف نے صحیح معنوں میں ملک وقوم کی خدمت کی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا آئندہ دور بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا اقتدار میں آنے کا خواب دیکھنے والوں کو ہمیشہ کی طرح کچھ حاصل نہ ہوگا میاں نوازشریف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔