مال روڈ پر لگائے گئے تمام سٹال کو فوری ختم کیا جائے،عوامی حلقوں کا مطالبہ

مری(نامہ نگار خصوصی)میونسپل کارپوریشن مری کے ذمہ داروں نے مال روڈ پر جگہ جگہ مختلف کمپنیوں کے سٹال لگواکر اس اہم ترین سیاحتی مرکز کو مچھلی منڈی بنادیا ہے جس سے تاجروں کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ تاجر وں کا موقف ہے کہ وہ تو حکومت کو ہر قسم کے ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ حکومت کوان کے سٹالوں سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا بلکہ اہلکار اپنی جیبیں بھر لیتے ہیں۔یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ مقامی افراد اگر سٹال لگانے کیلئے محکمہ کو کرایہ بھی دینے کیلئے بھی تیار ہوں تو اسکو سٹال لگانے کی اجازت نہیں دی جاتی ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ مال روڈ پر لگائے گئے تمام سٹال کو فوری ختم کیا جائے۔