ملکہ کوہسار میں شدید سردی، درجہ حرارت منفی تین سنٹی گریڈ تک گر گیا

مری(نامہ نگار خصوصی) ملکہ کوہسار مری میں گذشتہ رات بھی شدید سردی کا راج رہا ۔ایسے میں دن کے اوقات میں مطلع مکمل طور پر صاف رہا جبکہ دھوپ کی شدت نے ماحول کو گرمائے رکھا مگر سورج کے ڈھلتے ہی درجہ حرارت تیزی سے گرتے ہوئے چھ سینٹی گریڈ سے رات گئے منفی تین سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔اس دوران مری میں سیاحوں کی آمد ورفت انتہائی محدود رہی ۔ادھر جمعرات کے روز موسمیاتی داروں کی جانب سے مری میں برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے جبکہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تین جبکہ کم سے کم منفی پانچ سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے ۔امید ہے کہ ایسے میں سیاحوں کی بہت بڑی تعداد مری کا رخ کرے گی ۔