ہائیکورٹ بنچ، فیصل آباد بار کی ہڑتال 25 ویں روز میں داخل، دھرنا بھی جاری


فیصل آباد/ جوہر آباد/ کمالیہ (نمائندہ خصوصی/ نامہ نگاران) فیصل آباد کے وکلاءکی ہڑتال 25 ویں روز میں داخل ہو گئی، عدالتی کام ٹھپ، دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین عدالتوں میں خوار ہو کر رہ گئے۔ فیصل آباد میں ہائیکورٹ بنچ قائم نہ کرنے کے خلاف وکلاءنے گزشتہ 25 ویں روز بھی ہڑتال کی اور ضلع کونسل چوک میں دھرنا دیا۔ دھرنے اور ہڑتال کے باعث سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عدالتی کام ٹھپ ہو کر رہ گئے سائلین شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔ قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دریں اثناءسابق رکن برطانوی پارلےمنٹ چوہدری سرور نے دھرنا میں شرکت کی۔جوہرآباد اور کمالیہ میں بھی وکلاءکا عدالتی بائیکاٹ جاری، مطالبات پورے کرنیکا مطالبہ کیا۔


ہڑتال