گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے‘ برآمدات متاثر ہو رہی ہیں: ایس اے حمید


لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریکِ انصاف کی پولیٹیکل اور سٹریٹیجک کمیٹی کے رُکن اور اُمیدوار قومی اسمبلی حلقہ 96 ایس اے حمید نے کہا ہے کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافے سے مہنگائی کے ایک نئے طوفان نے جنم لیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان کی برآمدات میں کمی اور تجارتی خسارے میں ہونے والے اضافے نے عوام کے لئے بے پناہ مسائل و مشکلات پیدا کی ہیں۔