گتے سے بنائے گئے خو بصورت ملبو سات


لندن (نوائے وقت نیوز) فنکاروں کے ہاتھ میں جا کر معمولی سے معمولی چیز بھی خوبصورت شاہکار کے روپ میں ڈھل جاتی ہے جیسا کہ برطانوی نوجوان مصوروں کی ایک ٹیم نے پیکنگ میں استعمال کئے جانے والے گتے کے معمولی ڈبوں سے خوبصورت ملبو سات تیار کر لئے ہیں۔ آرٹ اور ڈیزائن کے کالج سٹوڈنٹس کی اس ٹیم نے یہ دلکش ملبوسات صرف عام گتے کی مدد سے تیار کئے ہیں جن پر موجو د یہ خوبصوت ڈیزائن اور تما م آرائشی اشیاءبھی کارڈ بورڈ کی تہہ بندی کرکے گلو سے چپکاتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
گتا/ملبوسات