کور کمانڈر گوجرانوالہ کا دورہ جہلم جنگی مشقیں دیکھیں


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج جہلم کا دورہ کیا اور ٹینک، بکتر شکن، آرٹلری اور انفنٹری ہتھیاروں کی عملی فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔ وہاں پہنچنے پر کور کمانڈر کو لوکل کمانڈر نے تربیتی فائرنگ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی۔ عملی مظاہرے میں پاکستان فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا اور اپنے اہداف پر کارگر فائر گرایا۔ کور کمانڈر نے فوجی تربیت کے اعلیٰ معیار اور کارکردگی کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر جنرل آفیسرز کمانڈنگ بھی موجود تھے۔
کور کمانڈر گوجرانوالہ