کشمیری نوجوان خوشامدی سیاست دانوں کے بہکاوے میں نہیں آئیںگے: فریڈم پارٹی


سرینگر (کے پی آئی )مقبوضہ کشمیر کی فر یڈم پارٹی نے کہا ہے کہ پارٹی حالیہ گر فتاریوں کے سلسلے کو کشمیر یوں کی جد وجہد آ زادی اور محمد افضل گورو کی شہادت کے وسیع تر تناظر میں دیکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اگر لو گ شہید گورو کی ظالمانہ پھانسی پر اپنے غم وغصے کا اظہار کر کے اپنی نا پسندید گی کا مظاہر ہ نہیں کر ینگے تو تحریک آ زادی پر اسکے خطرناک منفی اثرات ہو نگے ۔ بیان میں کہا گیا کہ فریڈم پارٹی یہ بھی سمجھتی ہے کہ ہماری نئی نسل کی نظر کشمیر کی تاریخ پر ہے وہ جا نتی ہے کہ کشمیر مغلوں ، پٹھانوں ،سکھوں اور ڈوگروں کا صدیوں تک غلام رہا ہے اور ان غلامی کے دوروں میں غیر ملکی حکمرانوں کا ہا تھ بٹانے والے کشمیر ی خوشامدی سیاست کار ہی تھے لہذا یہ بات طے ہے کہ آ ج کی نو جوان نسل ان کشمیری خوشا مدی سیاست کاروں کے بہکاوے میں ہر گز نہیں آ ئیگی جو کشمیر یوں کی تحریک آزادی کی اصل روح کو مجروح کر نے کے درپے ہیں۔