کروشیا: ٹی وی میزبان آکسیجن پر لیکچر دیتے ہوئے آکسیجن کی کمی سے بے ہوش


زغرب (آن لائن)کروشیا میں بچوں کے ایک ٹی وی پروگرام کی میزبان لائیو پروگرام کے دوران بے ہوش ہو گئیں۔ پروگرام پرزینٹر زلاتا میک اپنے پروگرام میں آکسیجن کی اہمیت پر لیکچر دے رہی تھیں۔ پروگرام انٹرو پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دنیا کے اہم عنصر یعنی آکسیجن کے بارے میں بات کریں گے۔ اس کے بعد زلاتا نے لمحے بھر کو توقف کیا جیسا وہ یہ بیان کرنا چاہ رہی ہوں، کسی کے دماغ کو آکسیجن نہ ملے تو کیا ہوتا ہے، لیکن اگلے ہی لمحے وہ خود بے ہوش ہو کر گر پڑیں۔چینل کے عملے نے انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا۔
آکسیجن