پنجاب کے 8 تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع


لاہور (نوائے وقت نیوز) لاہور بورڈ سمیت آٹھوں بورڈ میں دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں۔ شیڈول کے مطابق آرٹس گروپ کے طلباءنے عربی کا پرچہ دیا۔ رواں سال لاہور بورڈ کے زیراہتمام 209713 طلبا و طالبات امتحانات دے رہے ہیں جس میں 93413 آرٹس اور 122398سائنس گروپس کے امیدوار شامل ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور میں 481 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
 جس میں لڑکیوں کے 221اور لڑکوں کے 260 سینٹرز ہیں، پورے پنجاب میں امتحانات کے لئے 772امتحانی سینٹرز ہیں۔
امتحانات