پرویز مشرف کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف درخواست پھر خارج


 راولپنڈی(نوائے وقت نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صہبا مشرف کی پرویز مشرف کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست پھر خارج کردی۔ صہبا مشرف نے پرویز مشرف کے اثاثے منجمد ہونے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔جمعہ کے روز سماعت میں صہبا مشرف کی درخواست خارج کی گئی تھی۔درخواست خارج ہونے پر صہبا مشرف کے وکیل الیاس صدیقی نے عدالت سے ایک ہفتے کا وقت مانگا تھا۔گزشتہ روز پیشی کے دوران صہبا مشرف اور پرویز مشرف کے جوائنٹ اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش نہیں کی جاسکیں جس پر عدالت نے ایک بار پھر درخواست خارج کردی۔
درخواست خارج