پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کی گمشدگی کیخلاف ترین قبائل کا سڑکیں بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ


کوئٹہ (آئی اےن پی) پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین کی پراسرار گمشدگی کے خلاف ترین قبائل کی جانب سے کوئٹہ چمن، کوئٹہ زیارت سمےت مختلف شاہراہوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرہ کیا اور ٹریفک کے لئے بند کردیا۔
 گیا
جس کے باعث شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پراسکیوٹر جنرل بلوچستان عبدالواسع ترین کی ژوب کے علاقے سے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے خلاف ترین قبائل کی جانب سے ہفتہ کی صبح سے ہی کوئٹہ چمن اور کوئٹہ زیارت شاہراہوں کو یارو ، کچلاک اور بوستان کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کر دیا گیا ۔
جس کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئیں اور ان میں سوار افراد خاص کر بیمار بچوں ، خواتین ، بوڑھوں اور سرکاری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ڈیوٹی پر پہنچ نہ سکے ۔ مریضوں کو مختلف کچی سڑکوں کے ذریعے کئی گھنٹے بعد کوئٹہ اور دیگر علاقوں تک پہنچایا گیا۔
پراسیکیوٹر