پاکپتن: بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر سسر قتل، نعش نذر آتش


پاکپتن (نامہ نگار) ناراض بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر داماد نے ساتھیوں کی مدد سے سسر کو قتل کرکے نعش کو آگ لگا دی۔ گاﺅں 21ای بی کے رہائشی شعبان کی بیٹی رشیدہ شوہر لطیف سے جھگڑے پر میکے آئی ہوئی تھی، لطیف نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے سسر شعبان کو قتل کرکے نعش کو آگ لگاکر مسخ کر دیا۔

 پولیس نے مقتول کی بیٹی رشیدہ بی بی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
سسر قتل