نوائے وقت منڈی شاہ جیونہ کے رپورٹر صفدر جاوید کی والدہ انتقال کر گئیں


منڈی شاہ جیونہ (نامہ نگار) منڈی شاہ جیونہ میں روزنامہ نوائے وقت، وقت نیوز ٹی وی چینل کے رپورٹر قاضی محمد صفدر جاوید کی والدہ گذشتہ روز ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں تھیں۔
 مرحومہ کی نماز جنازہ گذشتہ روز ادا کی گئی جس میں ہر مکاتب فکر کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
 اور مرحومہ کو آبائی قبرستان سرگودھا روڈ دربار کالا شہید میں سپردخاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کے ختم قل 4 مارچ بروز سوموار11بجے دن ان کے آبائی گاﺅں سرگودھا روڈ حسام بنگلہ میں ادا کی جائے گی۔
والدہ انتقال