مقبوضہ کشمیر ‘ حکمران جماعت نیشنل کانفرنس میں اندرونی اختلافات بڑھ گئے


سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کی حکمران جماعت نیشنل کانفرنس شدید اندرونی اختلافات کا شکار ہوگئی ہے سینئر رہنما بھارتی پارلیمنٹ کے رکن غلام نبی رتن پوری نے اعتراف کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی لیڈر شپ کا مسئلہ کشمیر پر موقف ڈانواڈول ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مصطفی کمال ذہنی مریض ہیں ان کے بیانات پارٹی کے لیے بار بار شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رتن پوری نے ڈاکٹر کمال کی طرف سے حریت ( گیلانی ) کے چیئرمین کے بارے میں دیئے جانے والے بیانات پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سید علی شاہ گیلانی پر سوال اٹھاتا ہے تو پھر مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے بارے میں بھی سوال اٹھائے جاسکتے ہیں رتن پوری کا کہنا تھا کہ اگر گیلانی کچھ نہیں تو پھر شیخ محمد عبداللہ بھی کچھنہیں تھے ۔
غلام نبی رتن