مشی گن کی جھیل پر برف کے گولے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے


مشی گن (نیٹ نیوز) امریکی میں ہوئی حالیہ برف باری کے بعد ریاست مشی گن کی جھیل پر قدرتی طور پر بنے سینکڑوں برف کے گولے دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔ برف کے ان گولوں کا وزن 22 کلو تک ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق یہ گولے جھیل میں نیچے پانی جمنے سے بنتے ہیں۔ ٹھنڈے پانی کی لہریں ان پر پڑتی ہیں اور ان کی موٹائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ سینکڑوں برفانی گولے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
برف گولے