لیگی دھڑوں کے اتحاد سے مثبت تبدیلی آئے گی: عزیز الرحمن بھٹی


سانگھڑ (آن لائن) مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ فنکشنل کے اتحاد سے مثبت تبدیلی آئے گی، اتحاد سے مخالفین کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما عزیز الرحمن عرف بلو بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیگی دھڑوں کا اتحاد وقت کی ضرورت تھا۔ نواز شریف اور پیر پگارا نے انتخابی اتحاد کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا جس پر ہمیں انتہائی خوشی اور فخر ہے مذکورہ اتحاد سے مخالفین کو الیکشن میں ان کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔