فیصل آباد: ماں کی گود میں بیٹھا ڈیڑھ سالہ بچہ ڈور پھرنے سے زخمی، پابندی کے باوجود شہر میں پتنگ بازی جاری


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پولیس کے تمام تر اقدامات کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ کھلے عام دھاتی ڈور کا استعمال کر رہے ہیں۔ پابندی کے باوجود دھاتی ڈور مختلف علاقوں میں دکاندار فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔ سرسید ٹا¶ن کے قریب خاتون کی گود میں موجود ڈیڑھ سالہ بچہ ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کے تمام دعوے دھرے کے دھرے نکلے۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد اقبال کی اہلیہ عزیزوں کے گھر میلاد میں شرکت کے لئے جا رہی تھی کہ ڈیڑھ سالہ حسنین اس کی گود میں تھا تو ڈجکوٹ روڈ کے قریب اچانک حسنین کے گلے میں ڈور پھر گئی۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈور پھر گئی