فروری: خیبر پی کے اور فاٹا میں 47 دھماکے ہوئے‘ 94 افراد مارے گئے: رپورٹ


پشاور (ثناءنیوز) رواں سال کے دوسرے مہینے فروری میں خیبر پی کے اور فاٹا میں 47 دھماکے ہوئے جن میں 94افراد جاں بحق جبکہ 181 افراد زخمی ہوئے۔ سرکاری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں دس تعلیمی اداروں کو تباہ کر دیاگیا جن میں سات لڑکوں اور تین سکول لڑکیوں کے شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فاٹا اور خیبرپی کے میں 6 خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کے 47 واقعات میں 94 افراد کو زندگیوں سے ہاتھ دھونا پڑا جبکہ 181 زخمی ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ تعلیم دشمن عناصر نے دس تعلیمی ادارے تباہ کئے جن میں لڑکوں کے سات اور لڑکیوں کے تین سکول شامل ہیں۔ تباہ شدہ تعلیمی اداروں میں تین ہائی‘ دو مڈل اور پانچ پرائمری سکول شامل ہیں۔