عمران خان 10مارچ کو پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے


پشاور (ثناءنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 10مارچ کو پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جسے کامیاب بنانے کےلئے تحریک انصاف پشاورکے رہنماﺅں اور کارکنوں نے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جلسے میں یوتھ ونگ‘ سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت ہزاروں کی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن شریک ہوں گے تاہم سیاسی مبصرین کے مطابق 10مارچ سے زیادہ اہمیت کا حامل عمران خا ن کا 23 مارچ کا جلسہ ہو گا جو وہ مینار پاکستان لاہور میں کریں گے کیونکہ اس جلسے کی کامیابی کے بعد وہ اپنی انتخابی مہم کا بھرپور انداز سے آغاز کر دیں گے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ 23 مارچ کا جلسہ گزشتہ سال کے جلسے سے بھی بڑا ہو سکتا ہے اور اس جلسے کو تحریک انصاف ہر صورت کامیاب بنائے گی۔