صدر زرداری آج فردوس عاشق کے حلقے کوبے چک میں جلسہ سے خطاب کرینگے


سیالکوٹ(نامہ نگار)صدر زرداری آج اتوار 3مارچ ایک روزہ دورے پر کوبے چک آئیں گے۔ وفاقی وزیر برائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ صدر کوبے چک میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
بعد ازاں صدر گورنر پنجاب اور وفاقی وزراءکے ساتھ خوشنود رضوی میموریل میٹرنٹی ہسپتال اور ملکے کلاںمیں اولڈ ایج ہوم مسکن اور درجنوں دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
سیالکوٹ چیمبر، انٹرنیشنل ایئرپورٹ، پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت، پارٹی ورکروں اور وکلاءکے وفود بھی صدر سے کوبے چک میں ملاقاتیں کریں گے۔
صدر/ جلسہ