سرگودھا روڈ پر حادثہ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاںبحق، 9 زخمی


سرگودھا (نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) مسافر وےن اور ہائی اےس ڈالہ مےں ٹکر اےک ہی خاندان کی دو خواتےن اور پانچ سالہ بچی سمیت 4 افراد جاںبحق، 9 شدےد زخمی ہو گئے۔ چک نمبر 74 جنوبی کے رہائشی اللہ دتہ اپنی فےملی کے ہمراہ ویگن پر منگنی کی تقرےب سے واپس آرہے تھے کہ تےز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ڈالہ سے تصادم ہو گیا۔ پانچ سالہ لارےب 45 سالہ خالدہ بی بی اور 35 سالہ صفےہ بی بی موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے۔ زخمےوں مےں حاجی اللہ دتہ‘ رمضان‘ عائشہ بی بی‘ شےلہ بی بی‘ چار سالہ ثمےنہ بی بی‘ آرس اور عصمت بی بی وغےرہ شامل ہےں۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز ٹرےفک حادثہ مےں جاںبحق ہونے والے تےن معصوم بچوں کو شاہ پور مےں سپرد خاک کر دےا گےا۔
 نماز جنازہ مےں علاقہ کی سےاسی‘ سماجی شخصےات اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اےک ہی گھر سے تےن جنازے اکٹھے نکلے پر ہر آنکھ اشک بار تھی۔
حادثہ / سپرد خاک