راولپنڈی: 2 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع پر سرچ آپریشن میں 75 مشتبہ افراد گرفتار


راولپنڈی(آئی اےن پی)راولپنڈی میں 2 خودکش حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع پر پولیس کو الرٹ کردیاگیا،حساس عمارتوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی، مختلف علاقوں مےں سرچ آپریشن کے دوران 75 مشتبہ افرادکوگرفتارکر لےا گےا ۔
ہفتہ کو پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آوروں کے داخلے اور راولپنڈی کی حساس عمارتوں پر حملے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد راولپنڈی پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور حساس عمارتوں پر پولیس کی نفری بڑھا کر سی پی او اورڈی سی آفس جانے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران وارث خان سمیت مختلف تھانوں کی حدود سے75 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔
75 گرفتار